13 اگست 2014 - 06:55
عارضی جنگ بندی مسئلے کا حل نہیں

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ عارضی جنگ بندی غزہ کے مسئلے کا حل نہیں ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے غزہ پر ہونے والے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ آج بدھ کو ختم ہونے والی جنگ بندی ایک پائیدار امن پر منتج ہوگی۔ بان کی مون نے کہا ہے کہ غزہ میں جاںبحق ہونے والوں دوہزار افراد میں 75 فیصد عام شہری ہیں ۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی مختلف عمارتوں میں تین لاکھ افراد پناہ لئے ہوئے ہیں اور ان حملوں کی وجہ سے کم از کم ایک لاکھ افراد کے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں اور اس وقت غزہ کے عوام کی اکثریت پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس بات کا وعدہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے حکام دوسرے اداروں کے ساتھ ملکر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں آنے والی تباہی کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے.

.......

/169